قتل

سرگودھا ،میاں بیوی ،نوجوان کو دو مختلف واقعات میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

سرگودھا(عکس آن لائن)سرگودھا ریجن میں میاں بیوی اور نوجوان کو دو مختلف واقعات میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے مقتولین کی نعشیں پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

زرائع کے مطابق تلہ گنگ میانوالی روڈ پر کوٹ قاضی کے قریب مسلح افراد نے موٹروے پولیس آفیسر کی کار پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔جس کے نتیجہ میں چکڑالہ میانوالی کے پولیس آفیسر ناصر ملک موقع پر اور ان کی اہلیہ مومنہ ناصر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی۔تھانہ لاوہ پولیس مقتولین کی نعشیں پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے مصروف تفتیش ہے۔ علاوہ ازیں خوشاب سے راولپنڈی روڈ پر ٹی ایچ کیوھسپتال کیقریب موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کر کے شاپنگ سنڑ کے مالک ملک مجمد فاروق کو قتل کر دیا اور فرار ہو گے۔

پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں