سرکاری ہسپتالوں

سرکاری ہسپتالوں کو پرائیوٹائیز کرنے کے حوالے سے تمام خبریں من گھڑت ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد (عکس آن لائن)ہیلتھ سیکٹر کے حوالے سے اپوزیشن کی پریس کانفرنس پر معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں کو پرائیوٹائیز کرنے کے حوالے سے تمام خبریں من گھڑت ہیں،

ہسپتال حکومت سرپرستی میں ہی چلیں گے لیکن انتظامی امور اور بہتر فیصلہ سازی کے لیے لوکل مینجمنٹ کی خدمات لی جائیں گی۔ ہفتہ کو ہیلتھ سیکٹر کے حوالے سے اپوزیشن کی پریس کانفرنس پر معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ ہیلتھ ریفارمز پی ٹی آئی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،۔پاکستان کا کووڈ19 کے حوالے سے ریسپونس اور تیاریاں دْنیا میں بہترین رہیں۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ ہم نے جلد ہی اقدامات اْٹھائے جس کی وجہ سے خطے میں ہمارا پہلا کیس تاخیر سے 26 فروری کو رپورٹ ہوا۔

انہوں نے کہاکہ کیسز میں پھیلاؤ کے حوالے سے پاکستان میں کئی ممالک سے زیادہ تیزی سے کمی آئی،بروقت فیصلہ سازی اور اللہ کی رحمت سے ہم جلد ہی وبا کو کنٹرول کرنے کی پوزیشن میں آگئے۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ سمارٹ لاک ڈاؤن،ایس او پیز پر عمل درآمد اور ٹی ٹی کیو کی حکمت عملی پر عمل درآمد کیا گیا،این سی او سی کے قیام سے مْلکی سطح پر وباء کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے مانیٹرنگ کے عمل کو بہتر بنایا گیا۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ حکومت کی جانب سے پہلی دفعہ پی ایم ڈی سی میں اصلاحات کا عمل شروع کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ پی ایم ڈی سی کرپشن اور نااہلیت کا منبہ بنا رہا, جس میں سسٹم سے مالی فوائد کے لیے پالیسیز بنائی گئی تھیں۔معاون خصوصی صحت نے کہاکہ پی ایم سی قانون سے ریگولیٹری اتھارٹی کو جدید طریقوں سے استوار کیا جاسکے گا،معاون خصوصی صحت نے کہاکہ مْلک میں سرکاری ہسپتالوں کے معیار اور ناکارہ ہوچکے ہیں،حکومت کی جانب سے تمام ہسپتالوں میں اصلاحات کے عمل کی کوشش جاری ہے۔ظفر مرزا نے کہاکہ حکومت کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں کو پرائیوٹائیز کرنے کے حوالے سے تمام خبریں من گھڑت ہیں۔

ظفر مرزا نے کہاکہ ہسپتال حکومت سرپرستی میں ہی چلیں گے لیکن انتظامی امور اور بہتر فیصلہ سازی کے لیے لوکل مینجمنٹ کی خدمات لی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ غریب مریضوں کو علاج کی فراہمی جاری رہے گی تاہم معیار پہلے سے بہتری کی جانب جائے گا۔ظفر مرزا نے کہاکہ پی ایم سی میں ریفارمز کے زریعے بیرون مْلک سے تعلیم یافتہ ڈاکٹرز کے مسائل کو بھی حل کیا جائے گا۔ظفر مرزا نے کہاکہ اس حوالے سے بڑے فراڈز کی مثالیں موجود ہیں, اِن میں سے کچھ دیگر ممالک سے لو لیول ڈگریز کے حامل ہیں۔ظفر مرزا نے کہاکہ ہمیں فارن گریجوایجٹس کو مناسب پالیسی اور سیکورٹی کے بغیر لائسنس نہیں دینے چاہیں،

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں موجودہ ہیلتھ سیکٹر میں مسائل کی زمہ دار سابقہ حکومتوں کی پالیسیز ہیں۔معاون خصوصی نے کہاکہ سابقہ ادوار میں ہیلتھ سیکٹر کے مسائل کو کبھی بھی ترجیحی بنیادوں پر حل نہیں کیا گیا،یہ دیکھ کر حیرانگی ہوتی ہے وہ ہی لوگ آج ہیلتھ سیکٹر میں ترقی کے چمپئن بننے کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت تمام تر مسائل سے آگاہ یے اور دن رات مسائل کو حل کرنے کے لیے کوشاں ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں