ترقیاتی پروگرام

سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت فنانس ڈویژن کے لئے7 ارب 62کروڑ روپے کے فنڈزجاری

اسلام آباد(عکس آن لائن) وزات منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں فنانس ڈویژن کے لئے مجموعی طور پر اب تک 7ارب 62کروڑ 85 لاکھ روپے کے فنڈزجاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے لئے 12 ارب 83 کروڑ 47 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے ایکسپو سینٹر پشاور کے لیے 24کروڑ، ایکسپو سینٹر کوئٹہ کے لیے 8کروڑ، سی پیک کے گوادر میں واٹر پلانٹ کے لیے 32کروڑ، سبی رکھنی روڈ کے لیے 80کروڑ،گوادر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ترقیاتی کاموں کے لئے 80کروڑ،گوادر میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے 80کروڑ، ڈبوری۔اورکزئی روڈ کی تعمیر کے لیے 27کروڑ 50لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں