سرکاری شعبہ

سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت رواں مالی سال میں سی پیک کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 37 ارب روپے کے فنڈز جاری

اسلام آباد(عکس آن لائن) سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت رواں مالی سال میں چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 37 ارب روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔

پی ایس ڈی پی کے اعدادوشمار کے مطابق اب تک جاری کئے گئے فنڈز رواں مالی سال کیلئے سی پیک کے مختلف منصوبوں کے مختص کردہ بجٹ کے 38.5 فیصد کے مساوی ہیں ۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کیلئے حکومت نے وفاقی بجٹ میں سی پیک منصوبوں کیلئے 95.73 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں