سرکاری سکولوں

سرکاری سکولوں کے ساڑھے تین لاکھ بچوں کو 25 لاکھ سے زائد کتابیں تقسیم کرنے کا فیصلہ

لاہور (عکس آن لائن) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے لاہور کے سرکاری سکولوں کے ساڑھے تین لاکھ بچوں کو 25 لاکھ سے زائد کتابیں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کتابوں کی تقسیم کا عمل کرونا وائرس کی وجہ سے شروع نہ کیا جاسکا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کتابوں کی تقسیم کا عمل آئندہ ماہ جون میں مکمل کرلیا جائے گا۔

جس کے لئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے ہر سکول کے ہیڈ سمیت دو اساتذہ کو کتابوں کی وصولی کے لئے پابند کردیا ہے۔ جبکہ کتابوں کی تقسیم پر ہفتے ، پیر اور منگل کے روز کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں