سرکاری سکولوں

سرکاری سکولوں میں ایک ہزار سکول ٹیچرز کی گریڈ 16 میں ترقی کا فیصلہ

مانسہرہ (عکس آن لائن) سرکاری سکولوں میں ایک ہزار سکول ٹیچرز کی گریڈ 16 میں ترقی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، محکمہ تعلیم نے ٹیچرز کو 16 سکیل میں ترقی دینے کیلئے ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ کی کارکردگی کو حتمی شکل دیدی جس میں ایک ہزار کے لگ بھگ اساتذہ کی ترقی کی سفارش کی جائے گی۔ منظوری ملنے کے بعد انہیں اضلاع میں ایس ایس ٹی کیلئے مختص خالی اسامیوں پر ایڈجسٹ کر دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سرکاری سکولوں میں مختلف کیڈرز کے تعینات ایک ہزارہ ٹیچر کو گریڈ 16 میں ترقی دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ محکمہ ابتدائی و ثانوی اور اعلیٰ ثانوی تعلیم کی جانب سے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ اور اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران کو اپنے ماتحت سکولوں میں تعینات ٹیچرز کی ترقی کیلئے کاغذی کارروائی کی تکمیل کے سلسلہ میں 8 نومبر تک کی مہلت دیدی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں