ننکانہ صاحب(عکس آن لائن)سرکاری تعلیمی اداروں کی نجکاری کے خلاف خواتین ومرد اساتذہ سراپا احتجاج بن گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل بھرکے سرکاری تعلیمی اداروں کے خواتین ومرداساتذہ نے تعلیمی اداروں کو پرائیویٹ کرنے اورپنشن رولزمیں تبدیلی کے خلاف سرکاری سکولوں اورکالجزکی کلاسزکابائیکاٹ کرکے طلبا وطالبات کوگھربھیج دیا۔دفاترمیں کام روک دیاگیا۔اس موقع پرپی پی ایل اے لاہور ڈویژن کے نائب صدرڈاکٹرنوازکنول،پروفیسر گل بازخاں،پروفیسرنورمحمدخاں،پروفیسرمحسن ثقلین
پوار،پروفیسرفخرزمان،پروفیسرتوقیرنقوی،پروفیسراجمل،پروفیسرآصف بھٹی،پروفیسرماجد اورسینئرعہدہ دارلاہورڈویژن چوہدری الطاف گھمن سمیت دیگرنے احتجاج میں شرکت کی۔اس موقع پر خواتین اساتذہ نے بھی احتجاج میں حصہ لیا۔
احتجاج میں شامل اساتذہ نے کہاکہ سرکاری تعلیمی اداروں کو پرائیویٹ نہیں ہونے دیں گے،نگران حکومت اساتذہ کے حق پر ڈاکہ مار رہے ہیں حکومت اساتذہ کے مطالبات فوری طور پر تسلیم کرے ورنہ اساتذہ کا احتجاج وسیع کر دیا جائے گا۔اس دوران طالب علموں کوسکولزاورکالجزسے چھٹی کرادی گئی اورگھر بھیج دیاگیا۔