شرجیل میمن

سروے آ رہے ہیں اسوقت پیپلز پارٹی سب سے پسندیدہ جماعت ہے، شرجیل میمن

کراچی (عکس آن لائن)رہنما پیپلزپارٹی شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی لیڈرشپ کالے کرتوتوں کی وجہ سے جیل میں ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ 8 فروری کو الیکشن ہونے جارہے ہیں، پیپلز پارٹی شروع سے ہی الیکشن وقت پر کرانے کی بات کر رہی تھی، بلاول بھٹو نے مطالبہ کیاالیکشن میں تاخیر پر سمجھوتہ نہیں، جس کو مینڈیٹ ملے وہ عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کرے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی لیڈر شپ کالے کرتوتوں کی وجہ سے جیل میں ہے، تحریک انصاف قیادت ملک اور اداروں کے خلاف سازشیں کر رہی تھی جب کہ ایک پارٹی وہ ہے جو صرف اپنے کیسزختم کرانے آئی ہے۔پی پی رہنما نے کہا کہ عوام کوکوئی انٹرسٹ نہیں کون جیل جا رہا ہے کس سے بدلہ لینا ہے، بلکہ عوام چاہتے ہیں کہ ہمیں مشکلات سے نکالا جائے۔

شرجیل میمن نے کہا کہا یک لیڈرجیل میں ہے سہولت مانگ رہاہے کہ باہرجانے دیاجائے، ایک پارٹی کہتی ہے ایٹم بم ہم نے دیا، سی پیک بھی ہم نے شروع کیا، شکرہے وہ پارٹی یہ نہیں کہتی کہ پاکستان بھی ہم نے بنایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں