کراچی(عکس آن لائن ) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں سرمایہ کاری کے بہترین ریٹرن ہیں، سرمایہ کاروں کو بہترین سہولتیں اورمراعات فراہم کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے چین کے سابق سفیر شا زوکانگ کی سربراہی میں 40 رکنی وفد نے ملاقات کی۔
وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سندھ براہ راست سرمایہ کاری اور پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے لیے بہترین ہے، سندھ میں سرمایہ کاری کے بہترین ریٹرن ہیں، سرمایہ کاروں کو بہترین سہولتیں اورمراعات فراہم کر رہے ہیں۔ترجمان وزیراعلی سندھ نے کہا کہ وفد نے ہاسنگ، زراعت، پانی، ہائیڈرو پاور میں دلچسپی ظاہر کی، اجلاس میں مختلف گروپس بنائے گئے جو متعلقہ شعبوں میں کام کریں گے۔