شہباز شریف

سرفراز بگٹی جمہوریت کے استحکام و تسلسل اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے متحرک کردار ادا کریں گے’شہباز شریف

لاہور (عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور نامزد وزیر اعظم شہباز شریف نے سرفراز بگٹی کو وزیر اعلی بلوچستان کا حلف لینے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ سرفراز بگٹی جمہوریت کے استحکام و تسلسل اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ایک متحرک کردار ادا کریں گے،

امید ہے کہ سرفراز بگٹی گوادر اور بلوچستان میں بارشوں سے متاثرہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے فوری اقدامات کریں گے ۔شہباز شریف نے کہا کہ سرفراز بگٹی بلوچستان میں ترقی کے عمل اور خوشحالی میں بہتر انداز سے کام کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں