سرفراز احمد بگٹی

سرفراز احمد بگٹی کی ظفر وال سکیٹر سیالکوٹ میں بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت

اسلام آباد (عکس آن لائن)نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے ظفر وال سکیٹر سیالکوٹ میں بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی فورسز نے ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ،پاکستانی فورسز نے ڈرون سے در اندازی کی کوشش ناکام بنا دی ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ بھارتی فورسز کی بزدلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں