سید حسن مرتضی

سردار دوست محمد کے خلاف نو کانفیڈینس لایا گیا، حکومت نے ڈپٹی سپیکر پر تشدد کیا اور آئین شکنی کی،جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی میڈیا سے گفتگو

لاہور (نمائندہ عکس) جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے بے شمار قربانیاں دی ہیں ، سردار دوست محمد کے خلاف نو کانفیڈینس لایا گیا، حکومت نے ڈپٹی سپیکر پر تشدد کیا اور آئین شکنی کی۔ جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی نے کہا کہ حکومت کی اجلاس کو ملتوی کرنے کی سازش تھی لیکن ناکام ہو گئے، آج کے الیکٹڈ چیف منسٹر کے پاس اکثریت ہے۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الہی کے دوستوں کے مشوروں کے پنجاب اسمبلی کو رول دیا ہے، پرویز الہی کے باعث پنجاب تماشا بن چکا ہے۔ حسن مرتضی نے کہا کہ ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، پیپلز پاڑٹی نے بے شمار قربانیاں دی ہیں ہم تقدس کو پامال نہیں ہونے دیں گے ، ہم غیر آئینی چیز کو نہیں مانیں گے، آنے والے وقت میں آناج کی قلت ہوگی جبکہ آج غریب کاشتکار رولتا نظر آراہا ہے، آنے والے وقت کے زمہ دار چوہدری پرویز الہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کا اجلاس نمبر گیم کے باعث ملتوی کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں