ایاز صادق

سردار ایاز صادق کی سرفراز بگٹی کو وزیر اعلی بلوچستان منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد (عکس آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سرفراز بگٹی کو وزیر اعلی بلوچستان منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرفراز بگٹی کا بطور وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب ہونا ان پر اراکین بلوچستان اسمبلی کے بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔

یہاں جاری بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سرفراز بگٹی ایک انتہائی قابل اور زیرک سیاسی رہنما ہیں۔سرفراز بگٹی کی قیادت میں بلوچستان حکومت صوبہ بلوچستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی۔ سپیکر قومی اسمبلی نے نو منتخب وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں