حج

سربراہ حرمین انتظامیہ شیخ عبدالرحمن نے حج کے لیے آپریشنل پلان جاری کردیا

ریاض (عکس آن لائن)سربراہ حرمین انتظامیہ شیخ عبدالرحمن السدیس کی جانب سے رواں سال حج کے لیے آپریشنل پلان جاری کردیا گیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شیخ عبدالرحمن السدیس نے جمعرات کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ رواں سال حج کے لیے آپریشنل پلان جاری کردیا گیا ۔

انہوں نے کہاکہ وقوف عرفہ کے خطبے کا ترجمہ 10 زبانوں میں دیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ اس سال 10 ہزار کارکنان عازمین حج کی خدمت پر مامور ہوں گے، جبکہ مسجد الحرام میں طواف کے لیے 25 ٹریک بنائے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں