فیصل کریم کنڈی

سراج الحق تاریخ مسخ کرنے کی بجائے جماعت اسلامی کی تاریخ کا جائزہ لیں، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (عکس آن لائن)سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے سراج الحق کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ سراج الحق تاریخ مسخ کرنے کی بجائے جماعت اسلامی کی تاریخ کا جائزہ لیں۔ اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ تاریخ گواہ ہے صرف بھٹو خاندان ملک اور قوم پر قربان ہوا ، جماعت اسلامی ہر آمر کی سہولت کاری کرتی رہی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ قائد اعظم کے مخالفین نے جہاد کے نام پر پاکستان سے انتقام لیا ۔ انہوںنے کہاکہ سراج الحق خیبر پختونخوا میں سینیٹر وزیر رہے،سراج الحق نے خیبر پختونخوا میں کون سا انقلاب برپا کیا ؟ ۔فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ پیپلزپارٹی روٹی کپڑا اور مکان کے منشور پر عمل کرتی ہے جو عوام کی بنیادی ضرورت ہے ۔ فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ پیپلزپارٹی جب بھی اقتدار میں آتی ہے نوجوانوں کو روزگار دیتی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ آج بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے 90 لاکھ خاندانوں کی کفالت ہو رہی ہے ۔ فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے مستحق بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کیلئے اعانت کی جا رہی ہے ،بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم منتخب ہو کر روٹی کپڑا اور مکان کے منشور پر عمل کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی نے جنت کے خواب دکھاکر نوجوانوں کو گمراہ کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں