ماہرین صحت

سحری اور افطار کے دوران تلے ہوئے کھانوں سے پرہیز کریں،طبی ماہرین

مکوآنہ (عکس آن لائن)طبی ماہرین نے روزہ داروں کو سحری اور افطار کے دوران تلے ہوئے کھانوں سے پرہیز کرنے کا مشدرہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق طبی ماہرین نے روزہ داروں کو ہدایت کی ہے کہ سحری اور افطار کے دوران تیل میں تلے ہوے کھانوں سے پرہیز کریں، خاص طور پر وہ لوگ جو بلڈ پریشر اور دل کے امراض میں مبتلا ہیں۔

اسی حوالے سے نامور طبی ماہر ڈاکٹر ڈیارام نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افطار کرتے وقت تیز ٹھنڈا شربت نہیں پینا چاہیے کیونکہ ایسا کرنے سے گلا خراب ہو جاتا ہے اور پھر بخار ہونے کا خطرہ رہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افطاری سادہ ہونی چاہیے اور کھانے میں سبزیوں کا استعمال کیا جانا چاہیے جب کہ ضرورت کے مطابق صرف گوشت کھانا چاہیے کیونکہ تیل میں تیار شدہ چیزوں کا استعمال بہت سی بیماریوں کا باعث بنتا ہے، 14 سے 15 گھنٹے کے روزے میں پیاس کی شدت کو کم کرنے کے لیے دودھ اور گھر کے بنے ہوئے شربت کا استعمال بہتر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں