سجل علی

سجل علی کی احد کی خالہ کے لیے کی گئی پوسٹ وائرل

کراچی (عکس آن لائن)اداکارہ سجل علی کی احد رضا میر کی خالہ صباعلی کے لیے کی گئی پوسٹ وائرل ہوگئی۔صبا علی کینسر کی مریضہ ہیں جن کی جانب سے آج کل کیمو تھراپی سے قبل لیے جانے والے ہیئر کٹ کی تصاویر شیئر کی جارہی ہیں۔حال ہی میں صبا علی نے اپنی مختلف تصاویر شیئر کیں جس میں سے ایک تصویر ان کے ہیئر کٹ کی بھی تھی۔صبا علی کے نئے ہیئرکٹ کی تصاویر دیکھ کر جہاں سوشل میڈیا صارفین نے ان کی صحت کے لیے دعا کی وہیں سجل علی نے احد کی خالہ کی صحت کے لیے ان کی پوسٹ پر کمنٹ کیا۔

سجل نے لکھا کہ آپ کی صحت و طاقت کے لیے بہت ساری دعائیں، اللہ ہمیشہ آپ کی حفاظت کرے آمین۔بعد ازاں سجل کی دعا پر صبا نے بھی کمنٹ میں رد عمل دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ‘ خوبصورت دعا کے لیے شکریہ ، میں واقعی اس کو سراہتی ہوں اللہ آپ کو اس رحم دلی کا صلہ عطا فرمائے۔ آمین

اپنا تبصرہ بھیجیں