سجل علی

سجل علی اور احد رضا میر کے ڈرامے کا سین سوشل میڈیاپروائرل

کراچی( عکس آن لائن) پاکستانی معروف فنکار جوڑی، اداکارہ سجل علی اور اداکار احد رضا میر کا ایک خوبصورت ڈرامہ سین سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے خوب شیئر کیا جا رہا ہے۔احد رضا میر اور سجل علی نے ایک ساتھ تاریخ پر مبنی ڈرامے میں کام کیا تھا، اس ڈرامے میں بھی اس جوڑی کو مداحوں کی جانب سے ایک ساتھ سکرین پر بے حد پسند کیا گیا تھا اور اِن کی اداکاری کو بھرپور پزیرائی بھی ملی تھی۔سوشل میڈیا صارفین اس جوڑی کی طلاق کی خبر کو قبول نہیں کر پا رہے ، اسی لیے تا حال اس جوڑی میں علیحدگی اور طلاق کی خبروں کو تاحال افواہوں کی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔

ایسے میں سوشل میڈیا پر اس وقت اس جوڑی کا ڈرامہ سیریل ‘آنگن’ سے لیا گیا ایک سین وائرل ہے جسے مداح تیزی سے شیئر کر رہے ہیں۔اس خوبصورت سین میں سجل علی احد رضا میر کو پھیکی چائے پیش کرنے کے بعد اْن سے گلہ کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں کہ ‘جیسے آپ اپنی نوکری اور پڑھائی میں پھنس کر ہمارا چکر بھول گئے’۔انٹرنیٹ صارفین کو سجل علی اور احد رضا میر کا یہ سین خوب بھا گیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ یہ سین مداحوں کی جانب سے خوب لائیک اور شیئر کیا جا رہا ہے اور ساتھ ہی میں اس جوڑی کے دوبارہ سے ایک ہوجانے کی دعائیں بھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں