احسن خان

سجل انڈسٹری کی سب سے باصلاحیت اداکارہ ہیں، احسن خان

کراچی (عکس آن لائن) معروف اداکار و میزبان احسن نے سجل علی کو شوبز انڈسٹری کی سب سے باصلاحیت اداکارہ قرار دے دیا۔گزشتہ روز احسن خان نے انسٹاگرام اکانٹ پر اپنی کچھ نئی تصویریں شیئر کیں جن میں اداکار کے ہمراہ سجل علی بھی موجود ہیں۔ احسن خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں سجل علی کے لیے تعریفی الفاظ لکھے جنہیں پڑھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی بیحد خوش ہوگئے۔

اداکار نے لکھا کہ سجل علی !ہماری انڈسٹری میں سب سے زیادہ باصلاحیت اداکارہ ہیں۔انہوں نے لکھا کہ سجل علی انڈسٹری کے بہترین اور خوش اخلاق لوگوں میں سے ایک ہیں۔احسن خان نے مزید لکھا کہ سجل میری پسندیدہ اداکارہ بھی ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ آپ ہمیشہ اسی طرح چمکتی رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں