مصالحہ جات

ستمبر 2019ء کے دوران مصالحہ جات کی درآمدات میں 17 فیصد اضافہ

اسلام آباد (عکس آن لائن) ستمبر 2019ء کے دوران مصالحہ جات کی درآمدات میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس ) کے اعدادوشمار کے مطابق ستمبر 2019ء میں مصالحہ جات کی ملکی درآمدات کا حجم 13.7 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ ستمبر 2018 کے دوران درآمدات کا حجم 11.7 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح ستمبر 2018ء کے مقابلہ میں ستمبر 2019ء کے دوران مصالحہ جات کی قومی درآمدات میں 2 ملین ڈالر یعنی 17 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں