سیمنٹ کی برآمدات

ستمبرکے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں 11.66 فیصد اضافہ

اسلام آباد (عکس آن لائن) ستمبر 2019ء کے دوران سیمنٹ کی ملکی برآمدات میں 11.66 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان سیمنٹ مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے) کے حکام نے کہا ہے کہ ستمبر 2019ء کے دوران سیمنٹ کی برآمدات 0.798 ملین ٹن رہی ہیں جبکہ ستمبر 2018ء کے دوران 0.715 ملین ٹن سیمنٹ برآمد کیا گیا تھا۔

اس طرح ستمبر 2018ء کے مقابلہ میں ستمبر 2019ء کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں 11.66 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران شعبہ کی مجموعی فروخت میں 2.56 فیصد اضافہ ہوا اور فروخت کا حجم 11.133 ملین ٹن تک بڑھ گئی۔انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت 9.063 ملین ٹن کے مقابلہ میں 9.116 ملین ٹن تک بڑھ گئی اسی طرح تین ماہ کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں 12.54 فیصد کے اضافہ سے برآمدات کا حجم 1.792 ملین ٹن کے مقابلہ میں 2.017ملین ٹن تک بڑھ گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں