خواجہ آصف

سب کو لیول پلینگ فیلڈ ملے گی،کہیں کوئی گڑھا نہیں ہے ‘ خواجہ آصف

لاہور( عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ تمام جماعتوں سے رابطوں کے حوالے سے لیڈر شپ بتائے گی،سب کو لیول پلینگ فیلڈ ملے گی ۔ پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون آمد کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اللہ کے فضل سے نواز شریف مکمل طور پر فٹ ہیں۔ انتخابات کے حوالے سے فیصلے ہونے ہیں ۔

انہوںنے تمام جماعتوں سے رابطوں بارے سوال کے جواب میں کہا کہ اس بارے لیڈر شپ بتائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ سب کو لیول پلینگ فیلڈ ملے گی اور سب کے پاس ہے ، کہیں بھی کوئی گڑھا نہیں ہے ۔اس سوال کہ نواز شریف الیکشن لڑیں گے اور کس حلقے سے لڑیں گے سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ ابھی انتخابات کے حوالے سے فیصلے ہونے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں