سبزیوں کی برآمدات

سبزیوں کی برآمدات میں جون کے دوران14.23 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد (عکس آن لائن) جون 2020ء کے دوران سبزیوں کی برآمدات میں 14.23 فیصد اضافہ ہواہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق جون 2020ء کے دوران برآمدات کا حجم

14.9 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ جون 2019ء میں سبزیوں کی برآمدات سے 13.85 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔

اس طرح جون 2019ء کے مقابلہ میں جون 2020ء کے دوران سبزیوں کی قومی برآمدات میں 1.05 ملین ڈالر

یعنی 14 فیصد سے زیادہ کااضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں