قصور (عکس آن لائن)ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ کاشتکارکاشت کی جانیوالی سبزیوں بندگوبھی پھول گوبھیٹماٹرسبزمر
مٹرآلو بینگن اوربیل دار سبزیوں کی اچھی طرح پیداوار کے لئے ان کی خصوصی دیکھ بھال کریں سبزیوں پر مختلف اقسام کے کیڑے حملہ آور ہوتے ہیں اگران کا بروقت تدارک نہ کیاجائے توپیداوار بری طرح متاثر ہوتی ہے۔
انہوں نےبتایا کہ ڈائمنڈ بیک ماتھ کا حملہ پھول گوبھی بندگوبھی پرہوتاہے اور سنڈیاں پتوں میں سوراخ کرکے ان کو چھلنی کردیتی ہیں جس سے پتوں کی صرف رگیں باقی رہ جاتی ہیں لشکری سنڈی بہت تیزی سے پتوں کو کھاتی ہے اور حملہ شدید ہونے کی صورت میں پودے پتوں سے محروم ہوکر ٹونڈ مونڈ ہوجاتے ہیں پیازکی تھرپس سے حملہ شدہ فصل جھلسی ہوئی دیکھائی دیتی ہے حملہ شدہ پودے پیازیابیج بنانے میں ناکام رہتے ہیں چھوڑ کیڑا رات کے وقت چھوٹے پودو ں کو زمین کے قریب سے کاٹ کاٹ کر نقصان پہنچاتاہے۔