شخص کی نعش برآمد

سا ہیوال،کھیتوں سے ایک شخص کی نعش برآمد

سا ہیوال (عکس آن لائن) نواحی گاؤں سے ایک شخص کی نعش برآمد، ورثاء کا روڈ بلاک کرکے شدید احتجاج،متوفی کا پوسٹمارٹم نہ کرانے کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 114/9-L کے رہائشی 27سالہ نوجوان وحید بخش کی کھیتوں سے نعش برآمدہوئی ہے جو مبینہ طورپر لاپتہ تھا۔

پولیس نے اطلاع ملنے پر نعش کو پوسٹمارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا جبکہ وحید بخش کے ورثاء نے عارف والا روڈ بلاک کرکے شدید احتجاج کیا اور پوسٹمارٹم نہ کرانے کااصرار کیا۔ ورثاء کا کہناتھا کہ وحید بخش کی موت طبعی ہوئی ہے جبکہ پولیس ذرائع کا کہناتھا کہ وحید بخش کو قتل کیاگیا ہے جس پر پوسٹمارٹم کرایا جا رہا ہے رپورٹ آنے پر حقائق کا پتہ چل جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں