ساہی وال شاہ پور روڈ

ساہی وال شاہ پور روڈ پر بنا چوک خونی چوک کہلانے لگ گیا

ساہی وال/سرگودھا(نما ئند ہ عکس آن لائن) ساہی وال شاہ پور روڈ پر بنا چوک خونی چوک کی شکل اختیار کر چکا ہے آئے روز حادثات کے باعث درجنوں افراد اس خونی چوک میں اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں لیکن مقامی انتظامیہ اور حکومتی نمائندوں نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے

تفصیلات کے مطابق ساہی وال شاہ پور روڈ پر بنا ہوا چوک آئے روز حادثات کے باعث درجنوں افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ متعدد زخمی حالت میں ابھی تک ہسپتالوں میں موجود ہیں گذشتہ روز مقامی شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مختلف جگہوں سے اینٹیں ودیگر سامان اکٹھے کرکے راﺅنڈ اباﺅٹ قائم کر دیا ہے شہریوں نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ متعدد بار مقامی انتظامیہ اور حکومتی نمائندوں کو مطلع کیا لیکن کوئی سنوائی نہ ہونے پر ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت چوک پر راﺅنڈ اباﺅٹ تیار کر دیا شہریوں نے کمشنر سرگودھا اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ اس چوک میں مستقل بنیادوں پر راﺅنڈ اباﺅٹ تیار کیا جائے تاکہ قیمتی جانیں ضائع ہونے سے بچ جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں