منشیات فروش

ساہی وال: تھانہ ترکھانوالہ پولیس کی کاروائی، تین منشیات فروش گرفتار، ایک کلو سے زائد چرس وشراب برآمد

ساہی وال/سرگودھا(نما ئند ہ عکس آن لائن) تھانہ ترکھانوالہ پولیس کی کاروائی، تین منشیات فروش گرفتار، ایک کلو سے زائد چرس وشراب برآمد تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقار احمدکی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ترکھانوالہ امتیاز احمد نے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز محمد شکیل، محمد اکبر اور مختار احمد ودیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان حسن علی سے چرس545گرام، ظل حسنین سے چرس520گرام اور عامر ندیم سے شراب10لیٹر برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں