نئے سال

ساہی وال:نئے سال پر حکومت کی جانب سے ہو شربا مہنگائی نےخود کشیوں پر مجبور کر دیا

ساہی وال/سرگودھا(نما ئند ہ عکس آن لائن)نئے سال پر حکومت کی جانب سے عوام کو ہو شربا مہنگائی نے لوگوں کو خود کشیوں پر مجبور کر دیا ہے پٹرولیم ، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کی چیخیں نکل گئی ہیں

ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ ن سرگودھا کے ڈویژنل صدر چوہدری شاہ نواز رانجھا نے ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات طارق محمود قاسمی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ عمران نیازی نے کینٹینر پر کھڑ ے ہو کر جو بلند وبانگ دعوے کئے تھے ان میں سے ایک بھی پایہ تکمیل تک نہیں پہنچا بلکہ عوام کے لئے مشکلات اور پریشانیوں میںاضافہ ہی ہو ا ہے جس سے عوام عمران نیازی سے جان چھڑانے کے لئے دعائیں کر رہی ہیں

انہوںنے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کی بدترین حکومت نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیاہے کرپشن ختم کرنے کے دعوےدار اداروں میں کرپشن وسعت دے رہے ہیں عوام کو سیدھا کام بھی بھاری رشوت دیکر کرنا پڑرہاہے ایسی حکومت سے نجات کا وقت قریب ہے انشاءاللہ بہت جلد عمران نیازی اپنے گھر کوچلے جائیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں