ساہوکا (نمائندہ عکس آن لائن)ساہوکا پولیس کی کاروائی دو ملزمان گرفتار چالوبھٹی پر تیار 30لیٹر شراب 430گرام چرس بر آمد ۔تفصیل کے مطابق ایس ایچ او ساہوکا چوہدری محمد طفیل گجر کی سربراہی میں ٹی ایس آئی محمد عار ف نے ملازمین کے ہمراہ دوران گشت مخبر کی اطلاع پر فصل مکئی میں لگی شراب کی چالو بھٹی پکڑ کر ملزم ساجد سلدیرا سکنہ مراد علی کو گرفتارکر کے 30لیٹر تیار شدہ شراب اور سامان چالو بھٹی بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا
دوسری کاروائی میں ٹی ایس آئی محمد عارف نے محمد ندیم موچی سکنہ 315کو گرفتار کر کے 430گرام چرس بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے