ساہوکا پولیس

ساہوکا پولیس کا منشیات کے خلاف آپریشن جاری 28 کلو گرام بھنگ بر آمد

ساہوکا (نمائندہ عکس آن لائن) ساہوکا پولیس کا منشیات کے خلاف آپریشن جاری 28 کلو گرام بھنگ بر آمد۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی او وھاڑی احسان اللہ چوہان کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ ساہوکا رائے محمد عارف اور ان کی ٹیم ایس آئی کاشف محمود ہمراہ ملازمین نے کاروائی کرتے ہوئے نواحی گاوں امیندہ لکھوکا کا رہائشی ملزم فیاض احمد ولد نور احمد چشتی کے قبضہ سے 28کلو گرام بھنگ برآمد کر کے بجرم 9C درج کر کے مزید انٹیروگیشن شروع کر دی اس موقع پہ ایس ایچ او ساہوکا رائے محمد عارف کا کہنا تھا، کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق آپریشن جاری رہے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں