مرتضیٰ وہاب

ساڑھے 3 سال میں کراچی ترقی دیکھےگا، مرتضیٰ وہاب

کراچی (عکس آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) رہنما بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ساڑھے تین سال میں کراچی ترقی دیکھےگا، پیپلزپارٹی عوام کے لیے ہے اور عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تفریق اور تنقید کی سیاست نہیں کرنا چاہتے، ترقی یافتہ پڑوسی ممالک کا حال سب نے بارش میں دیکھا ہے، حالیہ بارشوں میں کے ایم سی کی صلاحیت کا معلوم ہوتا ہے۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ میرا وعدہ یہی ہےکہ بلدیہ عظمیٰ کو کسی اور کی طرف دیکھنا نہیں پڑے گا۔ سندھ حکومت کی مدد کے ساتھ مختلف منصوبوں پرکام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لیے ملیر ایکسپریس وے بنا رہے ہیں، کورنگی کازوے فلائی اوور پر کام کر رہےہیں، بولٹن مارکیٹ میں ہمارے پاس پارکنگ موجود ہے، بولٹن مارکیٹ کا کرایہ بھی عدالت میں جمع ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ہاتھ جوڑ کر عدالتوں سے کہوں گا کہ کے ایم سی کے معاملات پر رہنمائی فرمائیں، کے ایم سی سٹی کونسل کے پاس قانون سازی کا اختیار ہے، ماضی میں سٹی کونسل فیصلہ کرتی تھی تو کوئی مسئلہ نہیں ہوتا تھا۔ آج کوئی کام کروائیں تو اسٹے آرڈر آجاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں