جرائم پیشہ افراد

سانگلاہل: جرائم پیشہ افراد کےخلاف کریک ڈاﺅن جاری، پتنگ فروش عبداللہ کوگرفتار کر لیا

سانگلاہل(نمئندہ عکس آن لائن) ڈی پی او ننکانہ بلال افتخار کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کےخلاف جاری کریک ڈاﺅن کے دوران ڈی ایس پی ملک عاطف معراج کی زیر نگرانی تھانہ سٹی پولیس نے پتنگ فروش عبداللہ کوگرفتار کر لیا،اس کے قبضہ سے 30 پتنگیں اور دھاتی ڈور برآمد کر لی،پولیس نے مقدمہ درج کردیا،

ڈی پی او ننکانہ کی طرف سے تھانہ سٹی کے انچارج بشارت علی گجر اور ہمراہی ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ پتنگ فروشی کا مکروہ دھندہ کرنے والے موت کے سوداگر ہیں، قانون شکن عناصر کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں