احساس کفالت پروگرام

سانگلاہل:احساس کفالت پروگرام کی رقم کی ادائیگی کیلئے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1میں سنٹر قائم کردیاگیا

سانگلاہل(نمائندہ عکس آن لائن)ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد کی خصوصی ہدائت پراسسٹنٹ کمشنر سمیرا عنبرین کی زیر نگرانی وزیر اعظم احساس کفالت پروگرام کی رقم کی ادائیگی کیلئے مقامی گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1میں سنٹر قائم کردیاگیا،سنٹرپر بروقت رقم کی ادائیگی کا عمل شروع کردیاگیا،

میونسپل کمیٹی کی طرف سے سنٹری انسپکٹر رانا سردار احمد کی خصوصی ڈیوٹی لگائی گئی،پاک فوج کے جوان اور تھانہ سٹی کے انچارج فیروز بھٹی کی سربراہی میں بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، غیر متعلقہ فرد کو سنٹر میں جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی،تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے رہنما چوہدری متصف علی سندھو نے سنٹر کا دورہ کیا،پرنسپل ادارہ غلام عباس انجم بھی موجود تھے، شاندا ر انتظامات پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد اور اسسٹنٹ کمشنر سمیرا عنبرین کی کارکردگی کو سراہا،اس موقعہ سنٹر پر احساس کفالت پروگرام کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اظفر منیر نے بتایا کہ 7دن 2ہزار افراد میں فی کس 12ہزار روپے کل2.40کروڑ روپے کی رقم ادا کی جائے گی، احساس کفالت پروگرام میں مزید لوگوں کو شامل کیا جا رہا ہے، جن کو چند دنوں تک رقم کی ادائیگی کی جائے گی،

وزیر اعلیٰ پنجاب امداد پروگرام میںرجسٹرڈ ہونے والوں کو بھی ادائیگی کا عمل بہت جلد شروع کر دیا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں کرونا وائرس کے پیش نظر امداد کی رقم لینے والے افراد کے درمیان فاصلے کو یقینی بنانے کےلئے ضلع انتظامیہ نے بہترین انتظامات کئے ہیں اور احساس کفالت پروگرام کی رقم وصول کرنے والے افراد کےلئے سنٹرپر فاصلے کو یقینی بنانے کئے لئے 5فٹ کے فاصلہ پر کرسیاں لگا کر ان کو عزت و احترام سے بٹھایا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں