لاہور(عکس آن لائن) لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ 9 مئی کی ملزمہ خدیجہ شاہ کی نظر بندی کیخلاف درخواست کا فیصلہ 14 مئی کو سنایا جائے گا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی ، خدیجہ شاہ کے شوہر جہانزیب امین کی درخواست پر فیصلہ سنائیں گے۔عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد 11 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔کیس میں ہوم سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر افسران عدالت پیش ہوچکے ہیں ۔
درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ خدیجہ شاہ کی نظر بندی کا آرڈر غیر قانونی طوردیا گیا۔ درخواست گزار کی جانب سے خدیجہ شاہ کی نظر بندی کا آرڈر کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے ۔
٭٭٭٭٭