کوئٹہ(عکس آن لائن) مچھ میں قتل کئے گئے 10 مزدوروں کی نماز جنازہ کوئٹہ کے ہزارہ ٹاؤن قبرستان میں ادا کی گئی۔ جنازے میں ہزارہ برادری کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری، وزیراعظم کے معاون خصوصی ذلفی بخاری، وفاقی وزیر علی زیدی، صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو اور دیگر صوبائی وزراء نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ بعد ازاں جاں بحق افراد کی تدفین ہزارہ قبرستان کر دی گئی واضح رہے کہ لواحقین اور ہزارہ برادری کے افراد گزشتہ 6 روز سے احتجاج پر تھے۔ گزشتہ روز تمام مطالبات تسلیم کرنے کی حکومتی یقین دہانی کے بعد ہزارہ برادری نے اپنا احتجاجی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- توڑ پھوڑ کیس،شیخ رشید کی درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ
- اسلام آباد،تھانہ کراچی کمپنی میں درج مقدمات میں عمران خان و دیگر کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
- ایرانی صدر کے جاں بحق ہونے پر پاکستان کا ایک روزہ سوگ کا اعلان
- ابراہیم رئیسی کی موت کے بعد نائب صدر محمد مخبراسلامی ایران کے صدر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے
- ایرانی صدرابراہیم رئیسی اور وزیرخارجہ ساتھیوں سمیت ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق