لاہور ہائیکورٹ

سانحہ ماڈل ٹائون کیس، محکمہ داخلہ کو ریکارڈ پیش کرنے کیلئے آخری مہلت

لاہور (عکس آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹائون کیس میں محکمہ داخلہ کو ریکارڈ پیش کرنے کے لئے آخری مہلت دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سانحہ ماڈل ٹائون کی جوڈیشل انکوائری کا ریکارڈ فراہم نہ کرنے کے خلاف اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ عدالت نے رجسٹرار کو ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی،

رجسٹرار نے بیان دیا کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ نے ریکارڈ گم کر دیا ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ لاہور ہائیکورٹ سانحہ ماڈل ٹائون کی جوڈیشل انکوئری کا ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دے۔بعدازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر محکمہ داخلہ کو ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع دے دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں