ڈالر

سال 2023؛ انٹربینک میں ڈالر کی نسبت روپیہ کی قدر میں 24.47فیصد کمی

کراچی(عکس آن لائن)سال 2023 میں بھی انٹربینک میں ڈالر کی نسبت روپیہ کی قدر میں مجموعی طور پر 24.47فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ملک کو درپیش مالیاتی مشکلات، معیشت وسیاست کی غیر واضح سمت کے باعث کلینڈر سال 2023 میں بھی انٹربینک میں ڈالر کی نسبت روپیہ کی قدر میں مجموعی طور پر 24.47فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر 20.05فیصد گھٹ گئی، دیگر اہم غیرملکی کرنسیوں میں شامل پانڈ اور یورو کی اڑان بھی تیز رفتار رہی اور کیلنڈر سال کے بیشتر دورانیئے میں روپیہ چاروں شانے چت رہا۔

کلینڈر سال 2023 کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مجموعی طور پر 55.43 روپے کے اضافے سے سال کے اختتام پر 281.86روپے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 47.22روپے کے اضافے سے 282.72 روپے پر بند ہوئی۔بیرونی ادائیگیوں کے دبائو سے گذشتہ ہفتے بھی ڈالر کی قدر میں بڑی نوعیت کی کمی نہ ہوسکی،

ریمیٹنسز کی آمد اور برآمدی آمدنی کے تناسب سے درآمدی ضروریات پوری کرنے کی پالیسی سے روپیہ تگڑا رہا، ادائیگیوں کو متوازن بنانے کی حکمت عملی بھی ڈالر کو قابو کرنے میں کارگر ثابت ہوئی۔کرنٹ اکائونٹ خسارے میں کمی نے روپے پر مثبت اثرات مرتب کیے، ہفتہ وار کاروبار میں ڈالر کے انٹربینک ریٹ 282 روپے سے نیچے آگئے، اوپن ریٹ 283، 284روپے سے نیچے آگئے،ڈالر کے انٹربینک اور اوپن ریٹ کے درمیان فرق گھٹ کر 86 پیسے رہ گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں