انعامی بانڈز

سال 2021 کے دوران ہونے والی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

کراچی (عکس آن لائن) سال 2021 کے دوران ہونے والی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق 4 جنوری یکم اپریل 2 جولائی اور یکم اکتوبر 2021 کو پندرہ ہزار روپے مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی ہوگی 7500 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 2 فروری 3 مئی 2 اگست اور یکم نومبر 2021 کو ہوگی 1500 اور ایک سو روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15 فروری 17 مئی 16 اگست اور 15 نومبر کو ہوگی 750 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15 جنوری 15 اپریل 15 جولائی پندرہ اکتوبر کو ہوگی جبکہ 200 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15 مارچ 15 جون 15 ستمبر اور 15 دسمبر کو ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں