وفاقی کابینہ کا اجلاس

سال 2020میں وفاقی کابینہ میں پھر رد و بدل کا امکان

اسلام آباد(عکس آن لائن) سال 2020میں بھی وزارتوں میں تبدیلی کا امکان ہے۔وفاقی کابینہ میں اس وقت 24 وزرا ءمختلف قلمدان رکھتے ہیں۔ عمر ایوب خان کے پاس پاور ڈویژن کے ساتھ ساتھ پیٹرولیم ڈویژن کا اضافی قلمدان ہے جو خسرو بختیار کو دینے کا اعلان کیا گیا تھا نومبر میں پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے عندیہ دیا تھا کہ وہ جلد خیبرپختونخوا، پنجاب اور وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کا اعلان کریں گے۔

نجی ٹی کے مطابق کابینہ میں 2 بار تبدیلی کے باوجود مطلوبہ نتائج نہیں مل سکے ہیں جس کی وجہ سے اب آئندہ برس پھر کابینہ میں تبدیلی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں