بلاول بھٹو

سازشی عناصر بینظیر بھٹو کا نام ہٹانیکی کوشش کررہے ہیں، بلاول بھٹو

اسلام آباد(عکس آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں شہید بیبظیر کا نام مٹانیکی کوشش کی جاتی ہے، اسلام آباد ایئرپورٹ کے نام سے شہید بینظیرکا نام ہٹایا گیا، بینظیر کا نام سازشی لوگ مٹانے اور ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ اس طرح کے اوچھے ہتکھنڈوں سے لوگ انہیں بھول جائیں گے۔انھوں نے ان خیالات کا اظہار بینظیر بھٹو سے متعلق کتاب کی تقریب رونمائی سیخطاب کے دوران کیا۔

انھوں نے کہا کہ ہمارے خاندان میں جب کسی کا انتقال ہوتا تو میری والدہ اس کی بائیوگرافی لکھتی تھیں، انکا کہنا تھا کہ شہید محترمہ کی شہادت ہوئی تو لوگوں نے توقع کی میں ان پر کتاب لکھوں، لیکن مجھ میں آج تک اتنا حوصلہ پیدا نہیں ہوسکا کہ اپنی والدہ پر کتاب لکھ سکوں۔بلاول بھٹونے کہا کہ شہید بی بی کی کہانی کو کوئی نہیں رکوا سکتا، شہید بی بی کی کہانی کو روکنے یا توڑنے مروڑنیکی کوشش کی گئی، بینظیر بھٹو نے ثابت کیا کہ خواتین مردوں سے بہتر کام کرسکتی ہیں، بینظیر بھٹو دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف آواز اٹھاتی رہیں۔انکا کہنا تھا کہ آج ہمارے لیے بہت اچھی خبر یہ ہے کہ میرے والد کی ضمانت ہوئی ہے، آج یہ کہتے ہیں کہ یوٹرن لیے بغیر لیڈر نہیں بن سکتے، جبکہ ہم نے یہ سیکھا ہے کہ اصولوں اور نظریے پر ڈٹے رہو، یوٹرن نہیں لو، سازش کے تحت جمہوریت پسند قیادت کی کردار کشی کی جارہی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم پر یہ ذمہ داری ہے کہ دکھائیں، کرپٹ بھاگ جاتے ہیں، کرپٹ یوٹرن لیتے ہیں، جو اصولوں پرکھڑے ہوتے ہیں وہ خون دیتے ہیں، ہماری قیادت نہ کل کرپٹ تھی نہ آج، ہمیں سیاست اور معیشت میں خواتین کو ساتھ لے کر چلنا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں