شہزاد وسیم

ساری قوم نے دیکھا اس الیکشن کے حقیقی ونر پاکستانی عوام ہیں،شہزاد وسیم

اسلام آباد(عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ ساری قوم نے دیکھا اس الیکشن کے حقیقی ونر پاکستانی عوام ہیں۔

ہفتہ کویہاںسیشن کورٹس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہزاد وسیم نے کہاکہ پاکستان کے عوام نے اس الیکشن میں ثابت کیا ان کا جمہوریت پر غیر مستحکم ایمان ہے، الیکشن میں دھاندلی کے الزامات لگے ہیں ان پر متعلقہ فورم پر تحقیقات ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب میں کسی حد تک معاملہ ٹائٹ رہا جس کا جو مینڈیٹ ہے اس کا احترام ہونا چاہیے، جہاں پر بھی شکایات ہیں، ان کی تحقیقات ہونی چاہئیں اور بروقت ہونی چاہئیں، یہ نہیں ہونا چاہیے کہ مدت پوری کر لیں پھر رزلٹ آئے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہاکہ پارلیمنٹیرین پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ سب سے پہلے انتخابی اصلاحات کیلئے اکٹھے بیٹھیں،

سسٹم کو مزید بہتر بنانے کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے، سب کو سبق سیکھ لینا چاہیے۔شہزاد وسیم نے کہا کہ جمہوریت کو چلنا ہے تو پارلیمنٹیرین کو خود سب سے پہلے قدم اٹھانا ہوگا جس حلقہ میں دھاندلی ہوئی اس کے متعلقہ فورم کو تیزی سے ٹرائل کرنا ہوگا تاکہ یہ معاملات حل ہوسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں