رانا تنویر حسین

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور عمر عطا بندیال کے آئینی فیصلوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ھے، رانا تنویر حسین

شیخوپورہ (عکس آن لائن)سابق وفاقی وزیرِ تعلیم و مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سینئر رہنما رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور عمر عطا بندیال کے آئینی فیصلوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ھے اگر منتخب وزیر اعظم نواز شریف کو ایک سازش کے تحت نہ ہٹایا جاتا تو پاکستان ایک مضبوط مستحکم اور خوشحال پاکستان ہوتا پاکستان کو سری لنکا بنانے والوں کی سیاست ہمیشہ کے لیے دفن ہوچکی ہے،

مسلم لیگ نواز کا عوام کے پاس جانے کا سب سے بڑا بیانیہ ماضی میں ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات ھیں ملک کو مضبوط بنانا مسلم لیگ نواز کے ایجنڈے میں سر فہرست ھے ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 114ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 138حاجی طارق محمود ڈوگر سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے، رانا تنویر حسین نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی ایک حقیقت ھے شیڈول میں کوئی رد و بدل نہیں مسلم لیگ نواز کی مرکزی نائب صدر مریم نواز میاں نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں کا جائزہ لے رہی ہیں ،

لاہور ائیرپورٹ پر نواز شریف کا وطن واپسی پر فقید المثال استقبال کیا جائے گا اور لیگی کارکنان بڑی بے تابی کے ساتھ نواز شریف کا انتظار کر رہے ہیںانہوں نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ تو ہو سکتی لیکن اتحاد نہیں ہو سکتا، مسلم لیگ نواز آئندہ انتخابات میں ملک گیر کامیابی حاصل کرے گی، انہوں نے کہا کہ 9مئی کے پر تشدد واقعات میں ملوث تمام کرداروں کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے، آخر میں انہوں نے کہا کہ حلقہ کی عوام کے دیرینہ مطالبہ پر پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر دیا گیا ہے طالبہ و طالبات کے لیے قائد اعظم یونیورسٹی کیمپس کریڈٹ کالج شرق پور شریف میں کلاسز جاری ھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں