ثقلین مشتاق

سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق نے ہائی پرفارمنس سنٹر میں اپنی زمہ داری سنبھال لیں

لاہور(عکس آن لائن) سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق نے ہائی پرفارمنس سنٹر میں اپنی زمہ داری سنبھال لیں۔ ثقلین مشتاق کی ہائی پرفارمنس سنٹر میں ہیڈ آف انٹر نیشنل پلیئر ڈویلپمنٹ کی تقرری ہوئی ہے ۔

ثقلین مشتاق نے 10 جون کو جوائن کرنا تھا تاہم انہوں نے پہلے ہی دستیابی دے دی ہے۔ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سنٹر ندیم خان نے یکم جون کو چارج سنبھالا تھا۔پی سی بی ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ میں موجود ہیڈ آف ہائی پرفارمنس کوچنگ گرانٹ بریڈ برن فضائی آپریشن معطل ہونے کی وجہ سے فی الحال لاہور آکر چارج نہیں سنبھال رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں