اسحاق ڈار

سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف فراڈ کیس ہیں، تمام ثبوت عوام کے سامنے آچکے ہیں،سینیٹر اسحاق ڈار

اسلام آباد(عکس آن لائن)سابق وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف بنائے گئے تمام کیسز فراڈ ہیں جس کے شواہد عوام کے سامنے آچکے ہیں،نواز شریف کی حفاظتی ضمانت سے متعلق اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ یہ کوئی عجوبہ نہیں، عدالتیں انصاف پر مبنی فیصلے دے رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ نوازشریف ایک گھنٹہ یا 30منٹ اسلام آباد میں قیام کریںگے،سیکورٹی وجوہات کی بنا پر جگہ کا نہیں بتا سکتے۔

جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہاﺅ س میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ نوازشریف اسلام آباد میں تھوڑی دیر قیام کریں گے،نوازشریف کا اسلام آباد میں 30منٹ یا ایک گھنٹہ قیام ہوگا،صحافی نے سوال کیا کہ کیانوازشریف اسلام آباد ایئرپورٹ پراتریںگے یانورخان ایئربیس؟جواب میںاسحاق ڈارنے کہاکہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر جگہ کا نہیں بتا سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں