آصف علی زرداری

سابق صدر کی میں پولیس آفیس پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت

اسلام آباد (عکس آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری نے میں پولیس آفیس پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ سندھ پولیس کے بہادر سپاہی دہشت گردوں کو واپس گھر جانے نہیں دینگے ۔ اپنے بیان میں آصف علی زرداری نے سندھ پولیس کو شاباش اور خراج تحسین پیش کیا۔آصف علی زرداری نے پولیس کے شہید جوانوں کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہاکہ حکومت سندھ شہید جوانوں کے خاندانوں کی مکمل کفالت کریگی۔

انہوںنے کہاکہ مجھے سندھ پولیس کے بہادر جوانوں پر فخر ہے۔آصف زرداری نے حکومت سندھ کو ہدایت کی کہ دہشتگردوں کے ہاتھوں زخمی جوانوں کو بہترین طبی امداد دی جائے ۔ آصف علی زر داری نے کہاکہ کراچی پولیس ہیڈ آفیس پر حملے کے منصوبہ ساز سزا سے بچ نہیں سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں