آصف علی زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری کا ترکی میں زلزلے پر اظہار افسوس

اسلام آباد (عکس آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری نے ترکی میں زلزلے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت پاکستان ترکی میں مقیم پاکستانیوں کی ہر طرح کی مدد اوررہنمائی کرے ۔ اپنے یبان میں سابق صدر نے ترک حکومت اور عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے جان بحق افراد کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔ سابق صدر نے کہاکہ ترکی میں پاکستانی سفارتخانے اپنے ہم وطنوں سے رابطہ کریں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت پاکستان ترکی میں مقیم پاکستانیوں کی ہر طرح کی مدد اوررہنمائی کرے ۔ انہوںنے کہاکہ ترکی میں پیپلز پارٹی اوورسیز تنظیم اپنے ہم وطنوں سے رابطہ میں رہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں