لیاقت بلوچ

سابق حکمران عوام کا سامنا کرنے سے خوفزدہ نظر آرہے ہیں،لیاقت بلوچ

اسلام آباد ( عکس آن لائن)چیئرمین الیکشن سیل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا واضح مو قف ہے کہ 8 فروری کو انتخابات ہونے چاہئیں، سابق حکمران عوام کا سامنا کرنے سیخوفزدہ نظر آرہے ہیں۔چیئرمین الیکشن سیل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی کے امیدوار قومی اسمبلی کی 231 نشستوں پر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، پنجاب کی 278 نشستوں پر جماعت اسلامی کے امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ کے پی کے کی 107 نشستوں پر جماعت اسلامی کے امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، سندھ کی 100 نشستوں پر جماعت اسلامی کے امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی 40 نشستوں پر جماعت اسلامی کے امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، جماعت اسلامی کے امیدوار ملک بھر میں بھرپور انداز میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی کا فلاحی منشور پاکستان کے عوام کی امیدوں کا مرکز و محور ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں