دھونی

سابق بھارتی کپتان دھونی پاکستانی کھانوں کے مداح نکلے ، ویڈیو وائرل

ممبئی (عکس آن لائن)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی پاکستانی کھانوں کے مداح نکلے ، ویڈیو وائرل ہوگئی ۔

پاکستانی کھانوں کی تعریف کرتے ہوئے دھونی کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں وہ پاکستان کے کھانوں کا ذکر کر رہے ہیں۔ویڈیو میں سابق بھارتی کپتان ایک نامعلوم فین سے گفتگو کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ کھانا کھانے کیلئے ایک بار پاکستان ضرور جائیں، وہاں بہترین کھانا ہے۔

واضح رہے کہ ایم ایس دھونی 2006 اور 2008 میں پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں، انہوں نے پاکستان میں 3 ٹیسٹ اور 11 ایک روزہ میچز کھیلے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں