کرپشن

سابقہ ادوار میں ایک دوسرے سے کرپشن کا مقابلہ کیا گیا’تر جمان پنجاب حکومت

لاہور( عکس آن لائن)تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہ ہے کہ سابقہ ادوار میں ایک دوسرے سے کرپشن کا مقابلہ کیا گیا،موجودہ حکومت عوام کی مشکلات سے آگاہ ہے اور انہیں ریلیف دینے کیلئے دن رات کام جاری ہے، حکومت نے بروقت فیصلوںسے آئی سی یو میں پڑی ہوئی معیشت کو پائوں پر کھڑا کیا ۔

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ پاکستان میں عدالتیں اور احتساب کے ادارے مکمل آزاد ہیں ، موجودہ حکومت نے اپوزیشن کے خلاف ایک بھی مقدمہ قائم نہیں کیا اس لئے سیاسی انتقام کاواویلا بے بنیاد ہے ، سابقہ ادوار کے پہاڑ جتنے قرضوں کے باوجود حکومت نے کورونا وائرس کی وباء کے دوران پسے ہوئے طبقات سمیت تمام شعبوںکو ہر طرح کی معاونت فراہم کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے مشکلا ت کا شکار ہونے والوں کی مدد کیلئے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی پیکج دیا لیکن بد قسمتی سے اپوزیشن اس کی تحسین کرنے کی بجائے سیاسی بغض میں مبتلا ہو کراس میں سے بھی کیڑے نکال رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست کی بنیاد رکھنے کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں اور ان شاء اللہ اس کے دورس نتائج برآمد ہوںگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں