سائیکلنگ

سائیکلنگ بیماریاں بھگانے اور طویل عمر ی کا ذریعہ ہے، ماہرین صحت

لندن (عکس آن لائن) برطانوی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ سائیکل چلانا ایک بہترین ورزش ہے اس عادت سے زندگی کی طوالت میں اضافہ بھی ہوتا ہے۔ برطانیہ میں کئے گئے ایک سروے سے معلوم ہوا ہے کہ اگر کار چلانے کی عادت کو کچھ کم کرکے معمول کے تحت سائیکل چلائی جائے تو اس سے دیگر کے مقابلے میں قبل ازوقت موت کو 20 فیصد تک دور کیا جاسکتا ہے۔

اس ضمن میں برطانوی ماہرین نے گزشتہ 25 برس کا ڈیٹا لیا ہے اور اس کا مطالعہ کیا ہے۔ اس میں لاکھوں افراد کی صحتمندانہ سرگرمیوں کو بھی نوٹ کیا ہے۔ اس میں کار کے ذریعے سفر کرنے اور پیدل چلنے، عوامی ٹرانسپورٹ یا پھر سائیکل چلانے اور اموات کے درمیان تعلق نوٹ کیا گیا ہے۔ماہرین نے کہا ہے کہ باقاعدہ طور پر سائیکل چلانے سے کینسر اور دل کے امراض کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

سروے کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ کار چلانے والوں کے مقابلے میں جو لوگ سائیکل چلاتے ہیں ان میں قبل ازوقت موت کا خطرہ 20 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ اسی طرح دل کے امراض کا خدشہ بھی 24 فیصد تک کم دیکھا گیا اور کینسر سے مرنے کی شرح 16 فیصد کم دیکھی گئی ہے۔ یہ تمام فرق سائیکل چلانے یا پیدل چلنے کی اہمیت کو ثابت کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں